روپیہ 20 پیسے کمزورہوگیا

   

ممبئی، 23 جولائی (یو این آئی) بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے باعث ہندوستانی روپیہ جمعرات کو 20 پیسے کمزور ہو کر امریکی ڈالر کے مقابلہ میں 96.73 روپے پر بند ہوا۔یہ روپے کی اب تک کی دوسری کم ترین اختتامی سطح ہے ۔ اس سے قبل 20 مئی کو روپیہ 96.87 فی ڈالر کی ریکارڈ کم ترین سطح پر بند ہوا تھا۔گزشتہ کاروباری دن روپیہ 28 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 96.53 روپے فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔