ممبئی : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے چین کے خلاف ٹیرف کے حوالے سے نرم رخ اپنانے کے اشارے سے دنیا کی بڑی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر میں آئی گراوٹ کی بدولت آج انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ 22 پیسے مضبوط ہوکر 86.22 روپے فی ڈالر پر پہنچ گیا۔ اس کے پچھلے کاروباری دن، روپیہ 86.44 روپے فی ڈالر پر تھا۔ کاروبار کے آغاز پر روپیہ 17 پیسے اضافے کے ساتھ 86.27 روپے فی ڈالر پر کھلا اور سیشن کے دوران یہ دن کی بلند ترین سطح بھی تھی۔ تاہم، ڈالر کی خریداری بڑھنے سے یہ 86.36 روپے کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ آخرمیں گزشتہ روز کے86.44 روپے فی ڈالر کے مقابلے میں 22 پیسے بڑھ کر 86.22 روپے فی ڈالر ہو گیا۔