’’روڈی بے بی ‘‘گانے نے یوٹیوب پر 300 ملین کا ہندسہ عبور کرلیا

   

چینائی ۔16مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی ہندوستان کی فلمیں اور گانے عالمی سطح پر مقبول ہونے کے علاوہ کئی کامیابیاں حاصل کرچکے ہیں اور اب ان میں ایک نیا اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی کردار ادا کرنے والے دھنوش اورسائی پلوی پر فلمایا گیا گانا ’’روڈی بے بی‘‘ یوٹیوب پر ایک نیا ریکارڈ قائم کرچکا ہے اور یہ مسلسل مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کر رہا ہے۔فلم ماری2 کا یہ گیت روڈی بے بی کو مشہور ڈانسر پربھو دیوا نے کوریوگراف کیا ہے اور یہ یوٹیوب پرمقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اب تک 300 ملین ناظرین کی جانب سے دیکھا جانے والا جنوبی ہندوستان کا مقبول ترین گانا ہے۔ حسن اتفاق سے اس سے قبل 200 ملین شائقین کی جانب سے جو گانا دیکھا گیا تھا وہ بھی سائی پلوی کاہی گانا ہے جو فلم فدا کا گانا ’’وچندے‘‘ ہے۔ روڈی بے بی گانا جنوبی ہندوستانی فلموں میں سب سے زیادہ مقبول ہونے والا گانے کا ریکارڈ بھی حاصل کرچکا ہے کیونکہ اس میں دھنوش اورسائی پلوی کے ڈانس کوکافی پسندکیا جارہا ہے۔ ٹک ٹاک ویڈیوزپر نوجوان اس گانے کی نقل بھی اتاررہے ہیں۔ اس فلم کی موسیقی کو یوون شنکر راجا نے ترتیب دیا ہے۔ بالاجی موہن کی اس فلم کا مرکزی خیال دراصل گینگسٹر ڈرامہ ہے لیکن یہ فلم باکس آفس پرکامیاب ترین فلموں میں شمار نہیں ہو پائی ہے۔ روڈی بے بی گانے میں سائی پلوی کے ڈانس کو کافی پسند کیا جا رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یوٹیوب پر یہ گانا مقبولیت کی مزید بلندیوں کو حاصل کرے گا۔