روڈی شیٹرس کی کونسلنگ کے معاملہ میں پولیس پرامتیازی سلوک کے الزامات

   


سرغنہ روڈی شیٹر کی مسلسل غیرحاضری پر دیگر روڈی شیٹرس کا اعتراض
حیدرآباد ۔ 26 نومبر (سیاست نیوز) روڈی شیٹرس کی کونسلنگ کے معاملہ میں پولیس پر امتیازی سلوک کے الزامات پائے جاتے ہیں۔ اب روڈی شیٹرس بھی پولیس کے رویہ پر درپردہ اعتراض کرنے لگے ہیں۔ معاملہ شہر کے ایسٹ زون پولیس اسٹیشن حبیب نگر حدود سے پایا جاتا ہے۔ حبیب نگر پولیس کی جانب سے سرغنہ روڈی شیٹرس کی ہر موقع پر کونسلنگ کی جاتی ہے۔ تاہم کونسلنگ کے دوران سرغنہ روڈی شیٹرس کی غیرحاضری معنی خیز بنی ہوئی ہے۔ حبیب نگر کا علاقہ شہر میں سرغنہ روڈی شیٹر اور روڈی شیٹرس کی ٹولیوں کیلئے اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے۔ اس حدود میں روڈی شیٹرس کی کثرت پائی جاتی ہے اور ہر روڈی شیٹرس کا کسی نہ کسی ٹولی سے تعلق پایا جاتا ہے اور پولیس حبیب نگر اس حدود میں کافی چوکس رہتی ہے باوجود اس کے روڈی شیٹرس کے ساتھ پولیس کے رویہ میں امتیاز دکھائی دیتا ہے۔ کونسلنگ کیلئے تمام روڈی شیٹرس کو طلب کرنے کے باوجود اکثر کی غیرحاضری امتیازی فرق کا ثبوت بنی ہوئی ہے اور پولیس پر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے ساتھ امتیازی رویہ کے الزامات پائے جاتے ہیں۔ اس علاقہ کے روڈی شیٹرس میں چند روڈی شیٹرس اکثر کونسلنگ کیلئے حاضر نہیں ہوتے اور ایک نامور روڈی شیٹر کی اکثر غیرحاضری پولیس کے رویہ کو شکوک کے دارئہ میں لینے کا سبب بن رہی ہے۔ عوام اور چند روڈی شیٹرس کا یہ سوال ہیکہ اس روڈی شیٹر سے اتنی رعایت کیوں برتی جاتی ہے کیا کوئی سیاسی دباؤ کے آگے پولیس اس طرح کے اقدامات کرنے پر مجبور ہے یا پھر اس روڈی شیٹر کی دولت کو دیکھتے ہوئے پولیس اس روڈی شیٹر سے رعایت کررہی ہے۔ پولیس کا رویہ تعجب کا سبب بنا ہوا ہے۔ع