نئی دہلی۔ ہندوستان کے سابق اوپنر وریندر سہواگ نے ممبئی انڈینزکی بیٹنگ جوڑی روہت شرما اور سوریا کمار یادیو کو کے کے آر کے میچ میں سیٹ ہونے میں بہت زیادہ وقت لگانے اور پھر اپنی وکٹ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ بارش سے متاثرہ مقابلہ جسے آئی پی ایل کے دو تاریخی پاور ہاؤسز ٹیموں کے درمیان 16 اوورس کے کھیل تک کم کردیا گیا تھا اس مقابلے میں روہت نے 24 میں 19 رنز بنائے جبکہ ایم آئی نے158 رنز کا تعاقب مضبوطی سے شروع کرنے کے بعد کامیابی حاصل نہیں کی۔سہواگ نے روہت شرما اور سوریا کمار کو تنقید کا نشانہ بنایااور کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ دونوں بہتر کھلاڑی ہیں لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ کو بہتر گیند کا سامنا نہیں ہوگا۔ سہواگ نے کہاکہ بہتر گیند پر محتاط رہتے تو مقابلہ ممبئی کے حق میں چند گیندیں قبل ہی ہوجاتا ۔یاد رہے کہ گزشتہ رات یہاں کھیلے گئے مقابلے میں جو کہ بارش سے متاثرہ تھا اس میں ممبئی کو شکست دیکر کولکتہ پلے آف میں رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔