روہت شیٹی کی اگلی فلم میں کوئی ویلن نہیں ہوگا

   

Ferty9 Clinic

سوپر ہٹ ڈائرکٹر روہت شیٹی بہت منصوبہ بندی سے کام کرتے ہیں جلد ہی وہ اکشے کمار کے مرکزی کردار والی فلم سوریہ ونشی کی شوٹنگ کو لے کر مصروف ہو جائیں گے۔ اس کے بعد سنگھم 3 اور گول مال 5 کی باری ہے۔ ان دنوں وہ اپنے ہوم پروڈکشن کو بھی مصروف کرنے میں لگے ہیں۔ فرح خان کے ڈائرکشن میں ان کی ایک فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہو جائے گی۔ اس کا پری پروڈکشن ان دنوں تیار ہو رہا ہے جہاں تک روہت کا سوال ہے وہ ایک رومانٹک فلم بنانا چاہتے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں میں لواسٹوری کے ساتھ ہی ٹوٹل فیملی ڈرامہ بنانا چاہتا ہوں جس میں کسی سنجیدہ فیملی کے مسئلہ کو اٹھایا جائے گا جیسے باغبان تھی جہاں تک میری رومانٹک فلم کا سوال ہے تو اس میں صرف ہیرو ہوگا ویلن کوئی نہیں ہوگا۔