روہت کا شکریہ وائرل

   

سڈنی ۔ہندوستانی کپتان روہت شرما کی سوشل میڈیا پر ’تھینک یو‘ کی پوسٹ وائرل ہوگئی۔ رواں برس روہت کی قیادت میں ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم ہٹ مین ٹسٹ کرکٹ میں اپنی بیٹنگ اور کپتانی سے پرستاروں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پہلے ٹسٹ میں شرکت نہ کرنے والے روہت نے بقیہ تین میچزکی پانچ اننگز کے دوران کسی بھی ایک اننگز میں زیادہ سے زیادہ 10 رنز اسکورکیے ہیں۔ ان حالات میں روہت کا یہ شکریہ کا پیغام واضح اشارہ دے رہا کہ سڈنی ٹسٹ شاید ان کا آخری مقابلہ ہوگا اور وہ سبکدوش ہوں گے ۔