روہت کا عنقریب سبکدوشی کا اعلان متوقع

   

نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے چمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے37 سالہ روہت شرما نے مشاورت مکمل کر کے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے، وہ چمپئنز ٹرافی سے قبل انگلینڈ کے خلاف ہندوستان میں ہونے والی ونڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل روہت شرما ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہوچکے ہیں اور وہ اب چمپئنز ٹرافی کے بعد مکمل ریٹائر ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹسٹ میچ نہیں کھیلے تھے، ان کی غیر موجودگی میں جسپریت بمراہ نے کپتانی کی تھی۔واضح رہے کہ چمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی اور ایونٹ کا فائنل میچ 9 مارچ کو مقرر ہے۔