میلبورن۔ بی سی سی آئی نے پوری طرح فٹ ہوئے اوپنر روہت شرما کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں 7 جنوری سے ہونے والے تیسرے ٹسٹ کے لئے لئے ہندوستانی ٹیم میں شامل کرنے کے ساتھ انہیں نائب کپتانی کی ذمہ داری بھی سونپی ہے ۔بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں روہت کو نہ صرف ٹیم میں شامل کرلیا بلکہ انہیں پہلیمرتبہ ٹسٹ ٹیم کی نائب کپتانی بھی سونپی گئی ہے ۔ روہت کو نائب کپتان بنانے کا واضح مطلب انہیںسڈنی میں تیسرے ٹسٹ میں اوپننگ کے لئے اتارا جائے گا اور اب تک دو ٹسٹ کی چار اننگز میں ناکام رہے اوپنر مینک اگروال کو الیون سے باہر جانا ہوگا۔باقاعدہ کپتان ویراٹ کوہلی جنوری میں اپنے پہلے بچے کی ولادت کے سبب دسمبر میں ایڈیلیڈ میں پہلا ٹسٹ کھیلنے کے بعد ملک واپس آگئے تھے ۔ سیریز کے باقی تین ٹسٹ میچوں میں اجنکیا رہانے ہندوستان کی کپتانی سنبھال رہے ہیں۔ رہانے کی کپتانی میں ہندوستان نے باکسنگ ڈے ٹسٹ جیت کر سیریز میں1۔1 سے برابری حاصل کرلی ہے ۔