روہت ۔کوہلی کو گھریلو کرکٹ کھیلنا چاہئے :شاستری

   

نئی دہلی: ہندوستان کے سابق ہیڈکوچ روی شاستری چاہتے ہیں کہ ناقص فام کا شکارروہت شرما اور ویراٹ کوہلی رانجی ٹرافی کھیلنے کیلئے گھریلو کرکٹ میں واپس آئیں اور انہیں لگتا ہے کہ ان دونوں سوپر اسٹارزکا ٹسٹ مستقبل کھیل میں اپنی بہترین کارکردگی کو برقرار رکھنے کی بھوک پر منحصر ہے۔ بارڈر۔گواسکر ٹرافی میں اسٹار ہندوستانی جوڑی کی بار بار ناکامی سے بڑا نقصان ہوا ہے ۔ہندوستان کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے شکست کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کی اہمیت پر زور دیا اور شاستری کو بھی لگتا ہے کہ روہت اورکوہلی کو رانجی ٹرافی کھیلنے میں واپس آنا چاہئے حالانکہ اگلی سیریز جون میں ہے۔