روہنگیا مہاجرین کیلئے امدادی خوراک میں کمی نقصاندہ

   

نیویارک: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ امدادی خوراک میں کمی سے بنگلہ دیش میں مقیم لاکھوں روہنگیا مہاجرین کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ عالمی ادارے نے فنڈز کی کمی کے سبب اس امداد میں دوسری مرتبہ کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔اقوام متحدہ نے فنڈز کی کمی کی وجہ سے روہنگیا مہاجرین کے لیے امدادی خوراک میں دوسری مرتبہ کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ امدادی خوراک میں کمی سے بنگلہ دیش میں مقیم لاکھوں روہنگیا مہاجرین کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔عالمی ادارے نے فنڈز کی کمی کے سبب اس امداد میں دوسری مرتبہ کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔بنگلہ دیش میں اقوام متحدہ کی خاتون کوآرڈینیٹر گوَین لیوس نے بتایا کہ اس عالمی ادارے کے فنڈز میں 56 ملین ڈالر کی کمی ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ ورلڈ فوڈ پروگرام کو امداد کے طور پر خوراک کی فراہمی میں تخفیف کا فیصلہ کرنا پڑا ہے۔اس تخفیف کے وجہ سے اب بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کو ماہانہ صرف آٹھ امریکی ڈالر یا یومیہ صرف 27 سینٹ مالیت کے برابر راشن فراہم کیا جا سکے گا۔