لکھنؤ: تشدد سے بچنے کیلئے ترک وطن پر مجبور ہونے والے لوگوں کے خلاف پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے 74 روہنگیا پناہ گزینوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اترپردیش میں کی گئی کارروائی کے تعلق سے پولیس نے بتایا کہ روہنگیا کمیونٹی کے ارکان کو ریاست کے 6 قصبات اور شہروں میں گرفتار کیا گیا اور محروسین میں 10 نابالغ ہے۔ گرفتار شدہ افراد میں 55 مرد ، 14 خواتین اور 5 بچے ہیں جو غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے کے بعد سے یوپی کے 6 اضلاع میں مقیم تھے۔ پولیس نے بتایا کہ محروس خواتین میں سے ایک حاملہ بتائی گئی۔ روہنگیا برادری کے انسانی حقوق کے کاز میں مہم چلانے والے گروپ نے کہا کہ محروس افراد میانمار میں ظلم و زیادتی سے بھاگ آنے کے بعد تقریباً 10 سال سے یوپی میں مقیم تھے۔ ان میں سے اکثر مزدوری کا کام کرتے رہے ۔ حکومت ہند نے 1951ء کے یو این رفیوجی کنونشن پر دستخط نہیں کی ہے۔
