روینہ ٹنڈن ویب سیریز میں کام کرینگی

   

ممبئی۔ 30 جو لائی (سیاست ڈاٹ کام)مشہوراداکارہ روینہ ٹنڈن جلد ہی ویب سیریز میں کام کرتی نظر آسکتی ہیں۔بالی ووڈ کے کئی اداکار ان دنوں ویب سیریز میں کام کررہے ہیں۔روینہ ٹنڈن بھی جلد ہی ویب سیریز میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔حالانکہ اب تک اس بات کا پتہ نہیں چل سکا ہے کہ وہ جو پروجیکٹ کررہی ہیں وہ تھریلر ہے یا ڈرامہ۔ایسی خبر ہے کہ روینا جلد ہی پروڈکشن کے کام سے بھی جڑنے والی ہیں۔وہ پچھلی بار بڑے پردے پر فلم ماتر اور شب میں نظر آئیں تھیں۔وہ ان دنوں نچ بلئے 9 کوجج کررہی ہیں۔اس سے پہلے روینا ٹی وی شو سب سے بڑا کلاکار اور چھوٹے میاں کو جج کرچکی ہیں۔