ٹالی ووڈ کے ماس مہاراجہ روی تیجا پچھلے کچھ عرصہ سے سوپر ہٹ فلم کی تلاش میں ہے پچھلے سال آئی سوپر ہٹ فلم راجہ دی گریٹ سے سبھی کو لگا کہ روی تیجا کے ہٹ فلموں کی واپسی ہوگی لیکن ان کی پچھلی فلم ’’نیلا ٹکٹ‘‘ نے پھر ایک بار شائقین کو مایوس کیا اسی وجہ سے ان دنوں روی تیجا اپنی فلموں کے انتخاب میں کافی احتیاط برت رہے ہیں اب روی تیجا وی وی ونائیک کے ڈائرکشن میں اگلی فلم کرنے کے لئے تیار ہے اس سے پہلے اس جوڑی نے سوپر ہٹ فلم کرشنا کے لئے ایک ساتھ کام کیا تھا۔ پھر آگے اس جوڑی نے ساتھ میں کوئی فلم نہیں کی۔ ڈائرکٹر وی وی ونائیک کے ڈائرکشن میں آئی پچھلی کچھ فلمیں کامیاب ہوئی ہیں۔ اسی وجہ سے اب وہ اپنی اگلی فلم کوہٹ کرانے کی پوری کوشش کررہے ہیں روی تیجا کے ہاں کرنے سے ونائیک کافی خوش ہے۔ فی الحال اس فلم کے لئے وہ اپنی تیاری شروع کررہے ہیں۔