روی داس مندرکے انہدام کے خلاف دلتوں کا احتجاج، جلوس میں ہزاروں شریک

,

   

نئی دہلی ۔ 21 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) جھنڈے والا اور رام لیلا میدان کے درمیان ہزاروں سروں کا سمندر نظر آرہا تھا کیونکہ مختلف پارٹیوں کے دلت شہر کی سڑکوں پر روی داس مندر کے انہدام کے خلاف احتجاجی جلوس نکال رہے تھے ۔ ڈی ڈی اے نے اگست میں مندر منہدم کیا تھا۔ وہ نیلی ٹوپیاں پہنے ہوئے پرچم اٹھائے ہوئے عمر کے مختلف زمروں سے تعلق رکھنے والے دلت ہزاروں کی تعداد میں امبیڈکر بھون جھنڈے والا تھے، جلوس کی شکل میں رام لیلا میدان جارہے تھے، جس سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی۔ فضاء میں جئے بھیم کے نعرے گونج رہے تھے جو احتجاجی لگا رہے تھے اور پنجاب ، راجستھان ، ہریانہ ، یو پی اور دیگر ریاستوں سے تعلق رکھتے تھے، وہ حکومت سے مطالبہ کر رہے تھے کہ برادری کو ایک قطعہ اراضی حوالے کیا جائے تاکہ وہاں مندر کی دوبارہ تعمیر ہوسکے۔ دہلی کے احتجاجی ایک ہفتہ سے اسی طرح کا پنجاب کے دلتوں کے ساتھ اتحاد کے ذریعہ 13 اگست سے اس مسئلہ پر احتجاج کر رہے تھے۔ ایوان میں سیاسی شور و غل مختلف پارٹیوں کی جانب سے دیکھا گیا جو مندر کی اسی مقام پر دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ تغلق آباد کے جنگلاتی علاقہ میں بھی مندر کی تعمیر ممکن ہونے کو تسلیم کر رہے تھے۔