روی داس مندر معاملہ: ترمیم کی عرضی پر سماعت

   

نئی دہلی 22نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ کانگریس کے سابق صدراشوک تنور نے دارالحکومت دہلی کے تغلق آباد میں منہدم روی داس مندر معاملے میں سابقہ حکم میں ترمیم کیلئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے جس پر 25نومبر کو سماعت ہوگی۔عدالت عظمی مسٹر تنور کی اس عرضی پر فوری سماعت کیلئے تیار ہوگئی ہے جس میں درخواست کی گئی ہیکہ عدالت لکڑی کی جگہ پختہ تعمیر کرنے کی ہدایت جاری کرے اور مندر احاطے میں تالاب کو بھی شامل کیا جائے جو مندر کا ہی حصہ ہے ۔اس معاملے میں تنور او رسابق وزیر پردیپ جین کی طرف سے سینئر وکیل وکاس سنگھ نے جسٹس ارونا مشرا کی بنچ سے اس معاملے کی جلد سماعت کرنے کی درخواست کی تھی۔ بنچ نے معاملے کی سماعت کیلئے 25 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے ۔