روی شاستری کی آج سالگرہ

   

نئی دہلی: یوں تو ہندستانی کرکٹ ٹیم میں کبھی بھی آل راؤنڈرزکی کمی نہیں رہی، ہمیشہ سے ہی بہترین آل راؤنڈرز نے ٹیم کی کامیابی کے لئے نمایاں کارکردگی پیش کیا۔ان چنندہ آل راؤنڈرزمیں ایک مشہور نام روی شاستری کا بھی آتا ہے ۔ روی شاستری یوں تو کسی تعارف کے محتاج نہیں ، جنہوں نے اپنی بیٹنگ اور نپی تلی بولنگ کی بدولت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ روی شاستری سال1981 سے 1992 تک ٹسٹ اور ونڈے میچوں میں ہندوستانی ٹیم کے رکن رہے ۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بائیں ہاتھ کے بولر کی حیثیت سے شروع کیا اور بعد میں وہ آل راؤنڈر کی حیثیت سے ٹیم میں وقتاً فوقتاً حیرت انگیز مظاہرے کرتے رہے ۔روی شنکر جیادریتھا شاستری، عرف روی شاستری27 مئی 1962 کو ممبئی (بمبئی) میں پیدا ہوئے ۔