رپورٹس۔ ولی عہد سے ملاقات کے لئے اسرائیل کے وزیراعظم کی سعودی عرب روانگی

,

   

یروشلم۔ اسرائیل میڈیا نے پیر کے روز خبر دی ہے کہ وزیر اعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے ولی عہد محمد بن سلمان سے ایک خفیہ ملاقات کے لئے سعودی عربیہ روانہ ہوئے ہیں جو اسرائیل کے سینئر عہدیداروں اور سعودی حکام کے درمیان پہلی ملاقات کے طور پر مانی جائے گی۔

ہبرانی زبا ن کے میڈیا کے نام ظاہر کئے بغیر اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے کہاکہ نتن یاہو اور یوسی کوہان جو اسرائیل کی خفیہ ایجنسی مسواد کے سربراہ ہیں اتوا رکے روز سعودی شہر نیوم کے لئے روانہ ہوا جہاں پر ان کی ملاقات ولی عہدسے ہوگی۔

امریکی سکریٹری برائے اسٹیٹ مائیک پامپیوکے ساتھ بات چیت کے لئے ولی عہد وہیں پر تھے۔

فلائٹ راڈار 24جو ہوائی اڑانوں کی عالمی سطح پر جانکاری فراہم کرتا ہے نے مقامی وقت 7:30بجے پیرکے روز تل ابیب سے اڑان بھرنے والے ایک ہوائی جہاز کی تصویر دیکھائی جو اور نیوم کے قریب وہ کہیں ایک گھنٹہ کے بعدگم ہوجاتا ہے۔

پھر تل ابیب پر مقامی وقت پر ہوائی جہاز دوبارہ رونما ہوا ہے۔ اس نے فلائٹ کی کوئی تفصیلات نہیں بتائی ہے۔اس پر تبصرے کے لئے اسرائیل کے وزیر اعظم دفتر سے درخواست پر کوئی ردعمل پیش نہیں کیاگیاہے۔

حال ہی میں اسرائیل نے دو خلیجی ممالک بحرین اور متحدہ عر ب امارات کے ساتھ معمول کے حالات پر معاہدہ کیاہے اور سعودی عربیہ سے سکیورٹی کے خفیہ معاہدات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مذکورہ خلیجی مملکت اس طرح کی افواہ ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کرنے والے ممالک میں شامل ہورہا ہے۔