رپورٹ۔ پانچ سال میں 22ہزار کروڑ پتیوں نے ہندوستان چھوڑا‘ دوسرے ممالک کو بنایا ٹھکانہ

,

   

ئی دہلی۔ہندوستان کا دنیاکی تیزی کے ساتھ بڑھتی معیشتوں میں شمار ہے۔اس کے علاوہ ہندوستان میں بزنس کرنا بھی پہلے کے مقابلے آسان ہوا ہے جس کی وجہہ سے ’ایج آف ڈوئنگ بزنس‘ کی درجہ بندی میں بھی ہندوستان نے بڑی چھلانگ لگائی ہے لیکن ایک حالیہ رپورٹ میں ایک تشویشناک بات سامنے ائی ہے۔

 

دراصل اس رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال ملک کے 5000کثیر جائیداد والے افراد (ہائی نیٹ ورتھ انڈیویجویلس) نے ملک چھوڑ دیا او رکسی دوسرے ملک کو اپنا ٹھکانا بنالیا ہے‘ وہیں گذشتہ پانچ سالوں کی بات کریں تو پتہ چلا ہے کہ 22000کروڑ پرپتی اس دورن ملک کو چھوڑ کر دیگر ممالک میں بس گئے ہیں۔

اکنامک ٹائمز کی ایک خبر کے مطابق گذشتہ سال امیروں کے ملک چھوڑنے کے معاملے میں تیسرے نمبر پر رہا۔ افریشیا بینک اینڈ ریسرچ فرم نیو ورلڈ ویلتھ نے ”گلوبل ویلتھ مائیگریشن ریویو 2019نام سے یہ رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق2018میں جہاں 5000کروڑ پتی لوگوں نے ملک چھوڑ دیا‘ وہیں سال2017میں یہ اعداد وشمار 7000تھا۔ سال2016اور2015مں اعداد وشمار بالترتیب 6000اور4000رہا۔برطانیہ کروڑ پتی لوگوں کا پسندیدہ ملک ہوا کرتاتھا۔

لیکن گذشتہ سال برطانیہ سے بھی بڑی تعدا د میں کروڑ پتی لوگوں منتقل ہوئے۔ اگرچہ یہ ہندوستان کے مقابلے کم رہا۔دراصل برطانیہ میں بریگزٹ کی وجہہ سے ان دنوں انقلابات کا دور چل رہا ہے۔ جس کی وجہہ سے بہت سے تاجر برطانیہ چھوڑچکے ہیں۔

ہنووستان میں گذشتہ سال جیتنے کروڑ پتی لوگوں نے ملک چھوڑا‘ وہ ملک کے کل کروڑپتوں کی کل تعداد کو دو فیصد ہے۔ پیسے والے لوگوں کے لئے ملک چھوڑنے کے معاملے میں گذشتہ سال چین پہلے نمبر پر رہا۔ دراصل امریکہ سے جاری ٹریڈ وار کے سبب چین کی معیشت میں سست روی چل رہا ہے۔

اس کی وجہہ بھی وہاں کے پیسے والے لوگ دوسرے ممالک میں اپنا ٹھکانہ بنارہے ہیں۔ چین کے بعد روس کے کروڑ پتیوں نے سب سے زیادہ تعداد میں ملک چھوڑا ہے۔ اس کے بندوستان کا نمبر آتا ہے‘ وہیں دنیا بھر سے کروڑ پتی جن ممالک کا رخ کررہے ہیں‘ ان میں امریکہ اور آسڑیلیا پسندیدہ ممالک میں شمار ہیں۔