رچا چڈھا اور علی فضل اور ان کی لو اسٹوری

,

   

رچا چڈھا اور علی فضل پچھلے کچھ وقت سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ کرونا وائرس کا قومی اثر نہیں ہوتاتو یہ دونوں اپریل کے مہینے میں ایک ہوجاتے۔اب ملکی صورتحا ل کے مدنظر دونوں کی شادی سال کے آخر میں ہوسکتی ہے۔

علی اور رچا اب بالی ووڈ کے سب سے دلفریب جوڑی بن گئے ہیں۔ ابتدائی دور میں دونوں نے اپنے تعلقات کو برسرعام نہیں لیاتھا‘ وہ صرف خفیہ پیغامات کے ذریعہ اپنی محبت کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

مذکورہ جوڑا کچھ وقت سے ایک دوسرے کے معاشقہ میں ہے اور لوک ڈاؤن کی وجہہ سے طویل مسافتی تعلقات بنائے ہوئے ہیں۔ اپریل کے تیسرے ہفتہ میں ممکن تھا کہ علی اور رچا کی شادی ہوجائے۔

ان کا منصوبہ تھا کہ وہ ممبئی میں رجسٹراڈ شادی کریں اور اس کے بعد دہلی اور ممبئی میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد عمل میں لائیں۔

سوائے استقبالیہ کے جس میں تمام دوست رشتہ داروں کو مدعو کیاجائے گا ماباقی تمام رسومات خفیہ طریقے سے انجام دئے جائیں گے‘ ممبئی میریر کو ایک ذرائع نے5مارچ کو اس بات کی جانکاری دی تھی