رچہ کنڈہ حدود میں کوروناوائرس مریضوں پر سخت نظر

   

حیدرآباد /28 مارچ ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے کمشنریٹ حدود میں کورونا وائرس کے 1989 مشتبہ افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے 1740 افراد کی جانچ کو مکمل کرلیا ہے ۔ جن میں 3 مریضوں کو پازیٹیو قرار دیا گیا جبکہ 1664 افراد تاحال کوروناوائرس مشتبہ افراد کیلئے تیار کردہ کورنٹائن میں رکھا گیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں تقریباً 800 افراد کے پاسپورٹس کو ضبط کرلیا ہے اور ان پاسپورٹس کو ضلع انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے ۔رچہ کنڈہ پولیس نے سرکاری احکامات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران 29 خلاف ورزی اور 36 معمولی قسم کے مقدمات کو درج کرلیا اس طرح جملہ 65 مقدمات میں 81 افراد کو قانون کے خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا اور 33 موٹر سائیکلوں اور 4 کاروں کو ضبط کرلیا گیا ۔