رکن اسمبلی ایم پدما دیویندر ریڈی کی سالگرہ تقریب کا انعقاد

   

میدک۔ رکن اسمبلی میدک محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی کی سالگرہ تقریب مقامی کیمپ آفس میں جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ ٹی آر ایس کارکنوں اور قائدین نے پدما ریڈی کو مبارکباد یتے ہوئے ٹاون کی مختلف اہم سڑکوں پر فلکیسز تنصیب کئے اور دفتر میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا قیام عمل میں آیا جس میں ٹی آر ایس کارکنان کی بڑی تعداد نے خون کا عطیہ دیا۔ اس کیمپ کی نگرانی ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وینکٹیشورلو نے کی۔ اس تقریب میں صدر نشین بلدیہ ٹی چندرا پال، نائب صدرنشین بلدیہ ملکارجن گوڑ، صدر نشین زرعی مارکٹنگ کمیٹی بٹی جگپتی ، بلدی کونسلرس کرشنا ریڈی، جئے راج، آر کے سرینواس ، وسنت راج، محمد سمیع الدین، عارف امجد و دیگر قائدین ایم گنگادھر، سید عمرمحی الدین، محمد مجیب الدین، محمد عامر، محمد غفار، ایم اے حمید، سیامنگ ، جوائے کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ قبل ازیں بلڈ ڈونیشن مقامی مندر، گرجا گھر اور درگاہ حضرت سیف اللہ ؒ ، سائنا پٹلم تالاب پر بھی ایم ایل اے میدک کی صحت اور درازی عمر کیلئے کارکنوں نے دعائیہ اجتماع منعقد کئے۔