رکن اسمبلی ایم گوپی ناتھ کا دورہ پیراماونٹ کالونی مسائل سے واقفیت، عنقریب یکسوئی کا تیقن

   

حیدرآباد۔/8 فروری، ( سیاست نیوز) جوبلی ہلز کے رکن اسمبلی ایم گوپی ناتھ نے آج ٹولی چوکی کی پیراماونٹ کالونی کا دورہ کیا اور مقامی مسائل کے بارے میں واقفیت حاصل کی۔ انہوں نے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ہمراہ مختلف مسائل کی یکسوئی کے سلسلہ میں برسر موقع ہدایات جاری کی۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے مقامی قائدین موجود تھے۔ ڈپٹی جنرل منیجر خواجہ جوہر علی، محمد شاکر اور دیگر مقامی افراد کے علاوہ ڈیویژن پریسیڈنٹ ڈی پردیپ کمار اور جنرل سکریٹری محمد شکیل احمد نے رکن اسمبلی کو بلدی، برقی اور آبرسانی کے مسائل سے واقف کرایا۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ وہ بہت جلد عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کرتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے فنڈز کی اجرائی کو یقینی بنائیں گے۔ ایم گوپی ناتھ جو حیدرآباد ضلع ٹی آر ایس کے صدر بھی ہیں مقامی افراد سے کہاکہ کے سی آر کی قیادت میں ٹی آر ایس حکومت عوام کی بھلائی اور ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ ریاست کی فلاحی اور ترقیاتی اسکیمات کی مثال کوئی اور ریاست پیش نہیں کرسکتی۔ ایم گوپی ناتھ نے مقامی پارٹی قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ عوامی مسائل کی یکسوئی پر توجہ مرکوز کریں۔ر