رکن اسمبلی بالا کرشنا کا گھیراو

   

ہندوپور 30 جنوری ( این ایس ایس ) تلگودیشم پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی این بالا کرشنا کا آج وائی ایس آر کانگریس ارکان نے گھیراو کیا ۔ ریاست کے تین دارالحکومتوں کی مخالفت کرنے پر ان سے سوال کئے اور واپس جاو کے نعرے لگائے ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بالا کرشنا اپنے حلقہ اسمبلی کے دورہ کرنے پہونچے تھے ۔ احتجاجیوں نے بالا کرشنا کو رائلسیما کا غدار بھی قرار دیا ۔