رکن اسمبلی جی ویویک ای ڈی کے روبرو پیش ہوئے

   

حیدرآباد 18 جنوری (سیاست نیوز ) کانگریس رکن اسمبلی جی ویویک وینکٹ سوامی آج انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے روبرو پیش ہوئے۔ چنور سے حال میں منتخب ہوئے رکن اسمبلی کو دو کمپنیوں کی سیکوریٹیز معاملہ میں مبینہ بے قاعدگیوں پر ای ڈی نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کیلئے پیش ہونے کی نوٹس دی تھی ۔ سابق میں پولیس نے 8 کروڑ بینک معاملات میں بے قاعدگیوں پر مقدمہ درج کیا تھا ۔ انتخابات میں ویویک کی قیامگاہ پر ای ڈی نے دھاوا کرکے بھاری رقم ضبطی کا دعویٰ کیا تھا ۔ منی لانڈرنگ کے تحت ای ڈی نے تحقیقات کا آغاز کیا ۔ ویویک آج پیش ہوئے جہاں انہیں مالیاتی امور کے سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ 1