رکن اسمبلی درگم چنیا کیخلاف جنسی ہراسانی کا الزام

   

حیدرآباد ۔ 29جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کے منچریال ضلع کے بیلم پلی اسمبلی حلقہ میں واقع اوریجن ڈیری کی سی ای او سیجل نے حیدرآباد میں ایک بار پھر خودکشی کی کوشش کی ۔ مقامی لوگوں نے اسے جوبلی ہلز میں ایک مندر کے قریب فٹ پاتھ پر بے ہوشی کی حالت میں پایا اور پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس موقع پر پہنچی اور اسے ایک آٹو میں ہاسپٹل لے گئی ۔ سیجل کے ہینڈ بیگ سے نیند کی گولیاں اور خط ملا ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ جمعرات کی دوپہر کے قریب دیڑھ بجے سیجل نے نیند کی گولیاں کھاکر بے ہوش ہوگئی ۔ سیجل پچھلے چند دنوں سے منچریال ضلع کے بیلم پلی کے ایم ایل اے درگم چنیا پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگا رہی ہے ۔ اس نے حال ہی میں دہلی میں قومی کمیشن برائے خواتین میں شکایت درج کروائی تاکہ ایم ایل اے کے خلاف کارروائی کی جائے جس نے اسے جنسی طور پر ہراساں کیا ہے ۔چند دن قبل اس نے تلنگانہ بھون میں خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی جوبلی ہلز پولیس کا خیال ہے کہ سیجل نے نیند کی گولیاں کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اس سلسلہ میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔