حیدرآباد11فروری(یواین آئی) بی جے پی کے معطل رکن اسمبلی راجہ سنگھ موٹر سائیکل پر اسمبلی پہنچا۔ وہ حکومت سے اسے الاٹ بلٹ پروف کار کے خلاف احتجاج کیلئے بلٹ گاڑی پر اسمبلی آئے ۔ان کے ساتھ سیکوریٹی اہلکار تھا۔راجہ سنگھ،حکام کی جانب سے اس کو الاٹ کردہ بلٹ پروف کار کے باربار سڑک پر خراب ہونے پر حکومت سے دوسری گاڑی فراہم کرنے کی اس کی درخواستوں کو نظرانداز کرنے پر برہم ہے ۔ گذشتہ روزحکومت کے رویہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انہوں نے حیدرآباد میں چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کے کیمپ آفس پرگتی بھون کی گیٹ کے قریب اس کار کو چھوڑدیا تھا اور احتجاج کیا تھا جس پر اس کو پولیس نے حراست میں لے لیاتھا۔