میدک ۔پٹن چیرو رکن اسمبلی جی مہپال ریڈی کی جانب سے صحافی سنتوش کو جان سے ماردینے کی دھمکی کے خلاف میدک میں صدر ضلع (ٹی یو ڈبلیو جے آئی جے یو ) میدک شنکر دیال چاری کی قیادت میں زبر دست احتجاج کیا گیا صحافیوں نے آج صبح آئی بی گیسٹ ہائوز میدک سے ایک احتجاجی ریالی کی شکل میں بس ڈپو پہنچ کر راستہ روکو منعقد کیا اور رکن اسمبلی جی مہیپال ریڈی کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔ تقریبا ایک گھنٹہ تک ٹرافک معطل رہی جی مہیپال ریڈی کے پتلے کو بھی نظر آتش کیا گیا ۔ اس احتجاجی پروگرام میں صدر ضلع ٹی یو ڈبلیو جے میدک شنکر دیال چاری ، فاروق حسین کے سرینواس ریڈی ۔بی ناگراج ۔ چندراشیکھر راو ،شیکھر گوڑ ، شیکھر ،سری کانت ، چاری ، سریندر ریڈی ۔سریدھر ، حافظ محمد عبدالقیوم ، رحمت ، لکشمن ، مرلی دھر گپتا ، کے کیشن ،کے علاوہ دیگر صحافیوں نے شرکت کی ۔ سرکل انسپکٹر میدک وینکٹیا کی اپیل پر صحافیوں نے احتجاج کو ختم کردیا ۔