رکن اسمبلی نارائن پیٹ کی ریاستی وزیر ہریش راؤ سے نمائندگی

   

نارائن پیٹ۔ ایس راجندر ریڈی، رکن اسمبلی نارائن پیٹ نے آج ریاستی وزیر صحت و مالیات مسٹر ہریش راؤ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے منڈل کونل کنڈہ میں واقع تیس بستروں پر مشتمل ہاسپٹل کو 50 بستروں کے ہاسپٹل کا درجہ دیتے ہوئے میڈیکل پالیسی کونسل میں ضم کرنے اور اس ہاسپٹل کو 18 جنوری کو افتتاحی تقریب منعقد کرتے ہوئے اس ہاسپٹل کا افتتاح انجام دینے کی درخواست کی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نارائن پیٹ نے اپنے حلقہ کے دیگر مسائل اور ترقیاتی پروگراموں کے متعلق بھی گفتگو کی۔ مسٹر ایس راجندر ریڈی رکن اسمبلی نے کونل کنڈہ منڈل مستقر کے 30 بستروں والے ہاسپٹل کو 50 بستروں والے ہاسپٹلمیں تبدیل کرنے پر وزیر صحت سے اظہار تشکر کیا ہے۔