رکن اسمبلی پدمادیویندر ریڈی کا گھیراؤ

   

میدک ۔ ضلع مستقر میدک کے نواح راج پلی میں انڈسٹرئیل پارک اور فوڈ پروسیسنگ کمپنی کے قیام کیلئے سروے نمبرات 300 اور 386 پر مشتمل 500 ایکڑ اراضی کی سرکار کی جانب سے نشاندہی کی گئی ۔ ان سروے نمبرات میں مختلف کسانوں کی پٹہ اراضیات بھی شامل ہیں ۔ جس کو لیکر کاشتکاروں نے راج پلی سے میدک پہونچکر مقامی رکن اسمبلی پدماریڈی کا گھیراؤ کیا اور کیمپ آفس پر زبردست دھرنا منظم کیا ۔ برہم کسانوں کو پولیس میدک نے سمجھایا ۔ جس پر کاشتکاروں نے پدما ریڈی کو ایک تفصیلی یادداشت پیش کرتے ہوئے انڈسٹریل پارک اور فوڈ پروسیسنگ کمپنی کے قیام کیلئے کوئی اور اراضی حاصل کرنے کا مطالبہ کیا اور کسانوں نے کہا کہ اگر حکومت ان کی پٹہ اراضیات دباؤ ڈالتے ہوئے حاصل کرتی ہے تو ہم سب اس اراضیات پراحتجاجی خودکشیاں کرلیں گے ۔ جس پر رکن ا سمبلی میدک نے اس مسئلہ کو حکومت سے رجوع کرکے انصاف کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر صدرنشین بلدیہ مسٹر چندراپال ، صدر ٹاون ٹی آر ایس مسٹر ایم گنگادھر ، وائس چیرمین بلدیہ مسٹر ملکارجن گوڑ ، سابق وائس صدر نشین بلدیہ مسٹر بٹی جگپتی ، سابق نائب صدر نشین مسٹر راگی رشوک ، قائدین ٹی آرایس مسرز سید عمر محی الدین ، لنگاریڈی ، غوث قریشی بھی موجود تھے ۔