رکن اسمبلی پی ویریا کانگریس میں برقرار رہیں گے

   

ٹی آر ایس میں شمولیت کی تردید، بھٹی وکرمارکا سے ملاقات
حیدرآباد ۔ سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا سے بھدرا چلم کے رکن اسمبلی پی ویریا نے ملاقات کی اور واضح کیا کہ کانگریس سے مستعفی ہونے اور ٹی آر ایس میں شمولیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس میں برقرار رہیں گے۔ رکن اسمبلی کی ٹی آر ایس میں شمولیت سے متعلق اطلاعات کے دوران یہ ملاقات اہمیت کی حامل ہے۔ بھٹی وکرمارکا اور پی ویریا نے کہا کہ کانگریس کے تمام ارکان اسمبلی متحد ہیں اور کوئی بھی دوسری پارٹی میں شامل نہیں ہوگا۔ بعض مفادات حاصلہ پی ویریا کی ٹی آر ایس میں شمولیت کی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ کانگریس پارٹی اور ارکان اسمبلی عوامی مسائل پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ کے سی آر حکومت گزشتہ 6 برسوں سے مخالف عوام پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں جس سے عوام میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔