رکن اسمبلی کی اہلیہ کے اسٹون کریشر یونٹ پر ہائیکورٹ کی نوٹس

   


حیدرآباد ۔18 ۔ نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ نے دیورکنڈہ میں ٹی آر ایس رکن اسمبلی رویندر کمار کی اہلیہ کی جانب سے قائم کردہ اسٹون کریشر یونٹ پر پولیوشن کنٹرول بورڈ ، مائیننگ ڈپارٹمنٹ اور حکومت کے حکام کو نوٹس جاری کی ہے۔ عدالت نے کہا کہ اسٹون کریشر کے قیام کی اجازت کے معاملہ میں قواعد کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ چیف جسٹس اجل بھویاں اورجسٹس وجئے بھاسکر ریڈی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے ایک درخواست کی سماعت کی جس میں شکایت کی گئی ہے کہ رکن اسمبلی دیورکنڈہ کی اہلیہ کی جانب سے دیورکنڈہ کے آبگیر علاقہ سے قریب کریشر یونٹ قائم کیا جارہا ہے ۔ درخواست گزار نے اس معاملہ میں ہائیکورٹ سے مداخلت کی اپیل کی اور دوبارہ سروے کرنے کی اپیل کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ پولیوشن کنٹرول بورڈ اور مائننگ ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے سروے کے دوران عوام کی شکایات کو نظر انداز کردیا ۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 ڈسمبر تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ر