نظام آباد :رکن اسمبلی نظام آباد ( اربن ) بیگالہ گنیش گپتا نے آج کیمپ آفس میں کلیانہ لکشمی سے متعلق چیکوں کی تقسیم عمل میں لائی ۔ نظام آباد ( اربن )سے تعلق رکھنے والے 316 افراد کو 30710612 روپیوں کے چیکس تقسیم کیا ہے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر گنیش گپتا نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندرشیکھر رائو لڑکیوں کی شادی کے موقع پر مالی امداد کرنے کی غرض سے 1,00,116/- روپئے کی تقسیم عمل میں لارہے ہیں تاکہ غریب افراد کو لڑکی کی شادی بوجھ نہ ہوسکے ۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر فلاحی کام انجام دیا جارہا ہے چیف منسٹر چندرشیکھر رائو کی قیادت میں تلنگانہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے لڑکی کے تولد ہونے سے لیکر شادی تک حکومت کی جانب سے طرح طرح کے اسکیمات سے انہیں مستفید کیا جارہا ہے اگر مستحق تمام افراد کو امداد کیلئے کوشاں ہے حکومت کی اسکیمات سے کسی کو بھی محروم نہ رکھا جائیگااگر کوئی مستحق افراد اسکیم سے فائدہ حاصل نہ ہونے کی صورت میں یہ ان کے آفس سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔ مسٹر گنیش گپتا نے کلیانہ لکشمی کے ساتھ ساتھ اپنی جانب سے دولہا ، دولہن کو ایک جوڑا ملبوسات بھی پیش کئے اور انہیں مبارکباد پیش کیا ۔ اس موقع پر مئیر نیتو کرن کے علاوہ کارپوریٹر س و تحصیلدار نارائنا بھی موجو د تھے ۔
