رکن منڈل پریشد کی ٹی آر ایس میں شمولیت

   

یلاریڈی میں کانگریس پارٹی کو مضبوط قیادت کی ضرورت

یلاریڈی ۔ حلقہ میں ٹی آر ایس اپنے اقتدار کا دبدبہ ظاہر کرنے کانگریس عوامی نمائندوں کو اپنی طرف کھینچنے کی کامیاب کوشش کرتے ہوئے حلقہ میں کانگریس کا خیمہ خالی کرنے کی ٹھان لی ہے ۔ رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے خود کانگریس کے ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے یلاریڈی سے منتخب ہوکر ٹی آرا یس کی آغوش میں چلے گئے اور اب باقی کانگریس عوامی نمائندوں کو اقتدار والی جماعت میں شامل کرنے کی کامیاب جدوجہد کرکے مختلف نمائدنوں کو ٹی آر ایس میں شامل کرلیا ۔ سب سے پہلے زیڈ پی ٹی سی اوشا گوڑ پھر چھ نمبر وارڈ میونسپل کونسلر بالامنی اور منڈل پریشد رکن پاروتی کو رکن پارلیمان مسٹر بی بی پاٹل کے قیامگاہ لے جاکر ٹی آر ایس میں شامل کروالیا ۔ اس طرح حلقہ یلاریڈی میں ٹی آر اسے نے ایکبار پھر کانگریس کو تنہا کرنے کی کوشش شروع کردی ہے ۔ ایسے میں حلقہ کیلئے قومی قیادت کی کانگریس کو سخت ضرورت ہے ۔ فی الوقت حالات تو جس کی لاٹھی اُس کی بھینس والے ہوچکے ہیں ۔ بدلتے سیاسی حالات کو نمٹنے کیلئے کانگریس کو کمربستہ ہونا ضروری ہے ۔ جمہوریت کا چلن صرف عوام کی جانب سے نمائندوں کو منتخب کرنے تک ہی باقی رہ گیا ہے اس کے بعد جمہوریت کا کام ختم اقتدار ملتے ہی عہدہ ہاتھ آتے ہی جمہوری طاقت بے معنی ہوکر رہ گئی ہے ۔ اس موقع پر شیوا گوڑ ، پرشانت گور ، ستیش، ناگم سریند اور دوسرے موجود تھے ۔
٭٭٭