اوسلو : ناروے میں ایک رکن پارلیمان اور سیاسی رہنما ایئرپورٹ شاپ سے گلاسز چوری کرتے پکڑا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج نے ’’بجورنر موکسنیس‘‘ کو مہنگے دھوپ کے چشمے پر ہاتھ صاف کرتے ریکارڈ کرلیا۔ موکسنیس ابھرتی ہوئی مارکسسٹ پارٹی ’’ ریڈ‘‘ کے سربراہ ہیں۔ وہ 11 سال سے پارٹی کی سربراہی کر رہے ہیں۔انہیں گزشتہ ہفتے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فری زون میں واقع ایک ا سٹور سے دھوپ کے چشمے چراتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا ۔