٭ نئی دہلی۔ سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کانگریس قائد راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا ’’مجھے سشما سوراج جی کی وفات کے بارے میں سن کر صدمہ پہنچا۔ وہ ایک غیر معمولی سیاسی قائد، باصلاحیت مقرر اور ایسی رکن پارلیمنٹ تھیں جن کی دوستی پارٹی خطوط سے بالاتر تھی۔ میں ان کے خاندان سے اس غمناک لمحہ میں اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ ان کی آتما شانتی میں رہے۔ اوم شانتی انہوں نے مزید کہا۔