رکن پارلیمنٹ سنجے جیسوال اسٹوینس جانسن سنڈروم مرض میں مبتلا

   

پٹنہ: آل انڈیا انسٹی چیو ٹ آف میڈیکل سائنس پٹنہ میں داخل بہار بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے صدر اور مغربی چمپارن سے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سنجے جیسوال جان لیوا بیماری اسٹیونس جانسن سنڈروم (ایس جے ایس ) کی زد میں آگئے ہیں۔ ڈاکٹر جیسوال نے جمعرات کو خود سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعہ اس کی جانکاری دی ۔ انہوں نے کہاکہ وہ اسٹوینس جانسن سنڈروم سے متاثر ہیں ، جو ایک سنگین بیماری ہے ۔ انہوں نے حامیوں سے سات دنوں تک نہیں ملنے کی صلاح دی ہے ۔ یہاں ملنے آنے پر بھی وہ کوئی مدد نہیں کر پائیںگے اور بہتر ہونے کے بعد ہی وہ ملاقات کر سکیںگے ۔ بی جے پی صدر نے کہاکہ وہ ابھی ایمس ، پٹنہ میں داخل ہیں اور آئندہ سات دنوں تک یہیں رہیںگے ۔