نظام آباد :21؍ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر ضلع ٹی آرایس ایگا گنگاریڈی ، نوڈا چیرمین پربھاکر ریڈی اور ٹی آرایس قائدین مرلی ، راجندر پرساد و دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نظام آباد ڈی اروند سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ اروند نے اپنے انتخابی مہم کے دوران ہلدی بورڈ قائم کرنے کا اظہار کیا اور رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے منتخب ہونے کے بعد ہلدی بورڈ کے قیام میں ناکام ہونے کی صور ت میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن اروند منتخب ہوکر تین ماہ کا وقفہ ہونے کے باوجود اس بارے میں ابھی تک کوئی اقدام نہیں کیا ہے لیکن عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے اپنے غلط بیان بازی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹی آرایس حکومت میں ضلع میں 800 کروڑ روپئے سے ترقیاتی کام انجام دئیے گئے اور سابق رکن پارلیمنٹ کے خلاف بیان بازی کرنا اپنی عادت بنالیا ہے انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں سابق رکن پارلیمنٹ کے کویتا کے کاوشوں کے نتیجہ کے باعث پارلیمانی حلقہ کے تما م نشستوں پر کامیابی حاصل کی گی تھی اور ضلع ترقی کی راہ پر گامزن ہے اپنے وعدہ کے مطابق ہلدی بورڈ قائم کریں یا مستعفی ہوجائیں ۔
