رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ٹولیاں گرفتار

   

حیدرآباد ۔25۔ فروری (سیاست نیوز) دونوں شہروں میں رہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو رہزنوںکی ٹولیوں کو ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 2.75 مالیاتی مسروقہ مال برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ سید نصیر ، شیخ رضوان ، شیخ عبدالعثمان ، اکبر علی اور محمد افروز طلائی چین اور موبائیل فون کی رہزنی میں ملوث ہے۔ اسی طرح ریحان اور سید محمد قیصر نے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں سرقے کئے ۔ ٹاسک فورس پولیس ساؤتھ زون ٹیم نے دونوں ٹولیوں کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا اور انہیں عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔