نئی دہلی ۔ محکمہ انکم ٹیکس نے شمالی ہندوستان کے ایک سرکردہ رئیلٹی کمپنی کے یہاں کی گئی چھاپہ ماری میں 25 کروڑ روپیے کی غیر اعلانیہ نقد کے ساتھ ہی پانچ کروڑ روپیے کے زیورات بھی ضبط کیے ہیں۔ اس کے علاوہ 11 لاکرس کے آپریشن پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ محکمہ نے آج یہاں بتایا کہ 14 مارچ کو دہلی این سی آر، چنڈی گڑھ، لدھیانہ، لکھنؤ اور اندور میں ایک ساتھ 45 ٹھکانوں پر ایک ساتھ چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران بڑے پیمانے پر ثبوت کی ہارڈ کاپی کے ساتھ ڈیجیٹل ڈیٹا بھی پائے گئے ہیں۔