ریاستوں کو بتائے بغیر لاک ڈاؤن کا نفاذ وزیراعظم مودی کی فاش غلطی : ویرپا موئیلی

,

   

٭ کانگریس کے سینئر لیڈر ایم ویرپا موئیلی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور مرکز نے ریاستوں کو اطلاع دیئے بغیر ملک بھر میں لاک ڈان کا اعلان کرتے ہوئے ایک فاش غلطی کی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اگر پہلے اطلاع دی جاتی تو اِس صورت میں ریاستیں مزید تیاریاں کئے ہوتے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ محض ایک جھٹکے میں لاک ڈاؤن مسلط کردیا گیا۔ مرکز کو اب اپنے اِس منصوبے کے بارے میں بتانا ہوگا کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد پیدا ہونے والی بدنظمی اور انتشار سے کس طرح نمٹا جائے گا۔