ریاستی وزراء نے بارش سے متاثرہ کسانوں سے ملاقات کی

   

ورنگل میں فصلوں کا معائنہ، حکومت کی جانب سے امداد کا تیقن
حیدرآباد۔/18 جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے نتیجہ میں کئی اضلاع میں فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ آج متحدہ ضلع ورنگل کا دورہ کرتے ہوئے فصلوں کے نقصانات کا جائزہ لینے والے تھے تاہم انہوں نے لمحہ آخر میں دورہ منسوخ کرتے ہوئے وزیر زراعت نرنجن ریڈی اور وزیر پنچایت راج دیاکر راؤ کو کسانوں سے ملاقات کی ہدایت دی۔ نرنجن ریڈی پارٹی ارکان مقننہ کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ورنگل پہنچے جہاں وزیر پنچایت راج کے ہمراہ مختلف منڈلوں کا دورہ کرتے ہوئے کسانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کسانوں کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن امداد کا بھروسہ دلایا۔ نرنجن ریڈی نے کہا کہ کسانوں کو حکومت پر بھروسہ کرنا چاہیئے کیونکہ ضلع کلکٹرس کے ذریعہ رپورٹ حاصل کرنے کے بعد معاوضہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ رعیتو بندھو ریاستی کمیٹی کے صدر پی راجیشور ریڈی اور ارکان مقننہ نے کسانوں سے بات چیت کی۔ رکن پارلیمنٹ کویتا ، پی
دیاکر، ارکان مقننہ دھرما ریڈی، پی سدرشن ریڈی کے علاوہ ضلع کلکٹر اور دیگر عہدیدار اس دورہ میں شریک تھے۔ کسانوں نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران غیر موسمی بارش نے کسانوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ نرنجن ریڈی نے کہا کہ امداد کے سلسلہ میں چیف منسٹر کو رپورٹ پیش کریں گے اور چیف منسٹر نقصانات کے مطابق امداد کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت ہمیشہ کسانوں کے حق میں رہی ہے۔ وزیر پنچایت دیاکر راؤ نے ضلع کلکٹر اور ریونیو عہدیداروں کو ہدایت دی کہ نقصانات کے بارے میں اندرون 24 گھنٹے رپورٹ پیش کریں ۔ ر