ریاستی وزراء کو دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقات کا انتظار

   

حیدرآباد۔/19ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ریاستی وزراء اور ٹی آر ایس ارکان پارلیمنٹ کا ایک وفد نئی دہلی روانہ ہوا جہاں دھان کی خریدی کے مسئلہ پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر اغذیہ پیوش گوئل سے ملاقات کا منصوبہ ہے۔ تلنگانہ سے طئے شدہ معاہدہ کے علاوہ 60 لاکھ ٹن دھان کی خریدی کیلئے جس میں 40 لاکھ ٹن بائیلڈ رائس شامل ہے خریدی کیلئے مرکز سے خواہش کی جائے گی۔ ریاستی وزراء ایس نرنجن ریڈی، جی کملاکر، ای دیاکر راؤ، جگدیش ریڈی، پی اجئے کمار اور وی پرشانت ریڈی کے علاوہ پارٹی ارکان پارلیمنٹ وفد میں شامل ہیں۔ یہ وفد پروگرام کے مطابق پیر تک دہلی میں قیام کرے گا۔ وزیر اعظم اور مرکزی وزیر کی جانب سے ابھی تک ملاقات کا وقت نہیں دیا گیا۔ چیف منسٹر کی ہدایت کے مطابق ریاستی وزراء تلنگانہ میں کسانوں کی مشکلات سے مرکزی حکومت کو واقف کراتے ہوئے خریف سیزن کی مابقی دھان خریدنے کی اپیل کریں گے۔ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے 40 لاکھ ٹن چاول کی خریدی کا معاہدہ کیا ہے تاہم ریاست میں کسانوں کے پاس مزید دھان موجود ہے۔ تلنگانہ حکومت نے ابھی تک 50 لاکھ ٹن دھان کی خریدی کی ہے۔ر