شادنگر یکم جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی اورشادنگر ایم ایل اے انجیا یادو نے شادنگر حلقہ کے نندی گاوں منڈل میں کے موضع مامیڈی پلی تا رامولاوری مندر تک ایک کروڑ پچاس لاکھ کی لاگت سے آر اینڈ بی فنڈ سے سی سی سڑک کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ریاستی وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی نے اس موقع پر کہا ہے کہ تلنگانہ حکومت بالخصوص چیف منسٹر کے سی آر نے علاقہ کی عوام کی ضروریات وسہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی کاموں کو انجام دینے والی حکومت قرار دیا۔ تلنگانہ ریاست کی بی آر ایس حکومت وعدے پر کھڑے اترنے والی حکومت قرار دیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو۔ سابقہ مارکیٹ کمیٹی چیئرمین وی نارائن ریڈی۔ شیو شنکر گوڑ۔ کے علاوہ مقامی بی آر ایس پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔