ریاستی وزیر ملاریڈی کے خلاف قابل اعتراض ویڈیو ،مقدمہ درج

   

حیدرآباد ۔ /14 جون (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس) کی سائبر کرائم پولیس نے ریاستی لیبر وزیر سی ایچ ملاریڈی کے خلاف قابل اعتراض وائرل ویڈیوز عام کرنے کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ملاریڈی کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی او ایس ڈی نے سائبر کرائم پولیس سے شکایت درج کروائی جس میں بتایا کہ سی ایچ ملاریڈی پر قابل اعتراض ویڈیو تیار کیا گیا اور اس ویڈیو واٹس ایپ ، فیس بک اور یو ٹیوب اور دیگر سوشیل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹس پر وائرل کردی گئی ۔ سائبر کرائم پولیس نے شکایت موصول ہونے پر انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔