ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا آج دورۂ کاغذنگر

   

کاغذ نگر ۔ 28 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر کا جمعرات کے روز 29 دسمبر کو کاغذ نگر کا دورہ، تفصیلات کے مطابق ریاستی حکومت کی جانب سے کاغذ نگر کی عوام کو میڈیکل کی سہولت میں بہتر انتظامات کرنے کی غرض سے 30 بستروں والا دوا خانے کی منظوری دی گئی تاکہ کاغذ نگر کے علاوہ اطراف و اکناف کے علاقوں کے عوام کو گورنمنٹ ہاسپٹل کی سہولت سے استفادہ کرنے کا موقع مل سکے۔ اس سلسلے میں کل 29 دسمبر کے روز صبح 10 بجے کاغذ نگر میں ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ مقامی رکن اسمبلی کونیرو کونپا کے علاوہ بی آر ایس پارٹی قائدین کے ساتھ مل کر ریاست حکومت کی جانب سے منظور کیا گیا 30 بستروں والا دوا خانے کا افتتاح انجام دیں گے، اس بات سے مقامی رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے مقامی اخباری نمائندوں کو واقف کروایا ۔