ظہیرآباد۔15۔نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی وزیر عمارت شوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے دورہ مہاراشٹرا کے موقع پر ظہیرآباد میں کانگریس پارٹی قائد ڈاکٹر اجول ریڈی کی دفتر پر مختصر توقف کیا اس خصوص میں ظہیرآباد اردو میڈیم ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کی دفد نے ریاستی وزیر موصوف سے ملاقات کرکے ٹی آر ٹی کی 666 مخلوعہ جائیدادوں کو عام زمرہ میں تبدیل کرتے ہوئے میرٹ کی بنیاد پر شامل کرنے اور سابق بھی نشست کو مخلوعہ جائیددوں کو عام زمرہ میں متقل کرنے کی نمائندگی کی جس پر ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ نے ان کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کا تیقن دیا اس مواقع پر محمد جمیل آحمد سید صابر علی ایس ٹی یو بشیر آحمد محمد آصف ریاض آحمد اکبر اطہر غوری کانگریس قائد کے علاوہ اساتذہ موجود تھے۔