عدالت نے فوجداری مقدمہ درج کرنے کا پولیس کو حکم دیا
حیدرآباد ۔2 اگست (سیاست نیوز) خصوصی عدالت برائے عوامی منتخب نمائندے نے ریاستی وزیر کونڈہ سریکھا کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے احکام جاری کئے ۔تفصیلات کے بموجب فون ٹیاپنگ، منشیات، فلمی اداکارہ سمانتاکی طلاق کے معاملے میں بی آر ایس کے ورکنگ صدر سابق وزیر کے ٹی آر کے خلاف بے بنیاد الزامات پر وزیر کونڈہ سریکھا کے خلاف فوجداری کیس درج کرنے عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے۔ کے ٹی آر کی جانب سے دائر ہتک عزت مقدمے کی سماعت کی BNS سیکشن 356 پر غور کرکے یہ فیصلہ کیا اور کونڈہ سریکھا کے خلاف کریمنل کیس درج کرتے ہوئے اندرون 21 اگست ملزم کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی۔ اتنا ہی نہیں عدالت نے ریاستی وزیر کونڈہ سریکھا کے وکیل کے اعتراضات کو بھی مسترد کردیا۔ بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر کے وکیل سدھارتھ پوگولہ کی دلیل سے عدالت نے اتفاق کیا کہ کونڈہ سریکھا کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہے۔ 2