ریاست بھر میں 5.61 لاکھ نئے راشن کارڈس کی منظوری

   

اہل افراد میں منظوری دستاویزات کی تقسیم، استفادہ کندگان کی تعداد 3.09 کروڑ تک پہنچ گئی
حیدرآباد ۔2 اگست (سیاست نیوز) نئے راشن کارڈس کی منظوری پرانے راشن کارڈس میں ارکان خاندان کے ناموں کی اندراج کا عمل بدستور جاری ہے۔ تاحال حکومت نے ریاست بھر میں 5,61,343 خاندانوں کیلئے نئے راشن کارڈس منظور کئے۔ عہدیداروں نے اس سے متعلقہ اہل افراد میں تقیسم کررہے ہیں۔ 25 جولائی سے شروع ہونے والا یہ عمل 10 اگست تک جاری رہے گا۔ ابھی تک نئے راشن کارڈس سے متعلق ڈیزائن کو حتمی شکل نہیں دی گئی اور ٹنڈر کا معاملہ عدالت میں زیردوران ہے۔ حکام نے بتایا کہ فی الحال راشن کارڈس کے بجائے منظوری کے دستاویزات تقسیم کررہے ہیں۔ عہدیداروں نے وضاحت کی کہ ان دستاویزات کے ذریعہ راشن فراہم کیا جائے گا ساتھ ہی فلاحی اسکیمات کی منظوری کیلئے ان دستاویزات کو ترجیح دی جائے گی۔ حکومت نے جاریہ سال یکم ؍ جنوری سے نئے راشن کارڈس جاری کرنے کے عمل کا آغاز کیا تھا اس وقت تک ریاست میں 89,95,282 راشن کارڈس تھے جس کے تحت استفادہ کنندگان کی تعداد 2,81,47,565 تھی۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق حکومت نے 5.61 لاکھ نے راشن کاڈرس کو منظوری دی ہے۔ موجودہ راشن کارڈس میں نئے ناموں کے اندراج کے بعد ریاست میں جملہ راشن کارڈس کی تعداد بڑھ کر 95.56 لاکھ ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی استفادہ کنندگان کی تعداد 3.09 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ نئے راشن کارڈس ہولڈرس کو دیئے گئے منظوری کے دستاویزات کی بنیاد پر ستمبر سے راشن جاری کیا جائے گا۔ واضح کیا گیا ہیکہ کارڈ جاری ہونے تک منظوری کے دستاویزات کو فلاحی اسکیمات کیلئے مدنظر رکھا جائے گا۔ ماضی میں راشن کارڈ ہولڈرس کو فلاحی اسکیمات سے کیلئے TSPDS پورٹل میں اپنے کارڈ کی تفصیلات کو پرنٹ کرانے کے بعد اس کو لامنیٹ کراکے استعمال کیا جاتا تھا۔ اب منظوری دستاویزات کی بنیاد پر آروگیہ شری کے ساتھ مہالکشمی اسکیم کے حصہ کے طور پر عمل کئے جانے والے گروہا جیوتی، (200 یونٹ مفت برقی) 500 روپئے میں گیس سلنڈ، فیس ریمبرسمنٹ، اسکالرشپس کے علاوہ دیگر اسکیمات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ 2