ریاست تلنگانہ قلیل مدت میں ہر شعبہ میں ترقی کی سمت گامزن

   

ناگرکرنول میں نو تعمیر شدہ کلکٹر آفس کامپلکس کا افتتاح ، چیف منسٹر کے سی آر کا خطاب

ناگرکرنول 07/جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع ناگرکرنول کے کولاپور چوراستہ کے ناگرکرنول کولاپور مین روڈ پرسروے نمبر237 ، 12.3 ایکڑ پر (بلڈنگ ایریا 1,25,00ٹی)52.36 کروڑ روپئے کی لاگت سے نو تعمیر شدہ انٹیگریٹیڈ کلکٹر آفس کمپلیکس کاچیف منسٹر کے۔چندراشیکھر راووزراء عہداروں وہ دیگر کے ہمراہ افتتاح کیا۔بعد ازاں انہوں نے کلکٹر چیمبر میں پہنچ کرضلع کلکٹر پی۔اودے کمار کو گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر سی ایم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد قلیل مدت میں تلنگانہ ہر شعبہ میں ترقی کی جانب گامزن ہے۔ دیگر کئی ترقیاتی پروگرام ہیں جن میں کنٹی ویلوگو سے آنکھوں کی تشخیص وہ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔ ناگرکرنول انٹیگریٹیڈ کلکٹر آفس کمپلیکس میںبلڈنگ کمپلیکس گراونڈ فرسٹ اور سیکنڈ فلور پر مشتمل ہے اور اسے چار بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے یعنی A,B,C & Dمیں تقسیم کیا گیا۔کل 56 سرکاری محکموں کے لیے کمروں کا انتظام کیا گیا ہے جس میں ہر بلاک میں 20 تک دفاتر ہیں ۔ڈسٹرکٹ کلکٹر اور ادیشنل کلکٹر کے چیمبرس کو گرونڈ فلور پر تعمیرکیا گیا۔ کلکٹر آفس میں ہیلی پیاڈ کیلئے کے 100×100 ایکوائی یارڈس پر تیار کیا گیا۔قبل ازاں چیف منسٹر نے برزیعہ ہیلی کاپٹر کلکٹر آفس کے احاطے میں نو تعمیر شدہ ہیلی پیاڈ پر اور وہاں سے بی آر آفس کیلئے روانہ ہوئے بعدازاں انہوں نے کولاپور چوراستہ پر نو تعمیر شدہ ایس پی آفس بلڈنگ کا افتتاح عمل میں آیا۔ جوکہ 11 ایکڑ پر مشتمل تین منزلہ بلڈنگ کے علاوہ گارڈن اور پریڈ گرونڈ بنایا گیا ۔ اس کو جملہ 38.5 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا۔اس موقع ان کے ہمراہ وزیر داخلہ محمد محمود علی، ڈی جی پی انجنی کمار،مری جناردھن ریڈی رکن اسمبلی ناگرکرنول، ایم ایل اے مری جناردھن ریڈی، ریاستی وزیر زراعت سینگی ریڈی نیرنجن ریڈی، ایکسائیزاینڈ اسپورٹس وزیر سرینیواس گوڈ، گورنمنٹ وہپ گوالا بالراجو، ایم ایل سی کے۔ دامودھر ریڈی، ایم پی رامولو، ہرشوردھن ریڈی ایم ایل اے (کولاپور)، ایم ایل اے جئے پال یادو ( کلوا کورتی ) لکشما ریڈی ایم ایل اے (جڑچرلہ)،ذیڈ پی چئیر پرسن شانتا کماری،ڈی سی سی بی چئیرمن جککا راگھونندن ریڈی، سائی چند،امتیاز اسحاق کے علاوہ دیگر سیاسی قائدین وہ پارٹی کارکنان موجود تھے۔